counter easy hit

ملک و قوم کے ساتھ غداری کرنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلا کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔ وسیم بٹ

Ireland Waseem Butt Honors Dinner

Ireland Waseem Butt Honors Dinner

آئرلینڈ: قیام پاکستان کے فوری بعد چند جاگیرداروں اور سرمایہ دار شخصیات نے اس نوزائدہ نظریاتی اسلامی مملکت پر قبضہ کیا جو تاحال مختلف روپ بدل کر حکومتی ایوانوں میں قابض ہیں اور موجودہ حکمران طبقہ اس میں سے ایک ہے اور موجودہ ملکی نظام ان نااہل اور کرپٹ طبقے کے ہاتھوں میں ہے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما وسیم بٹ نے اپنے اعزاز میں دئیے گے اعشائیے میں کیا، جس کا اہتمام تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے سینئر رہنما محمد زاہد نے کیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے دیگر رفقا و اراکین نے بھی شرکت کی۔

آپ نے مزید کہا کہ ملک و قوم کے سات غداری کرنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلا کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔ الطاف حسین نے گزشتہ دنوں پاکستان کے خلاف جو بیانات دیئے اور نعرے بازی کی اس پر اس کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کر کے سخت کاروائی کی جائے اور ایسے ملک فروش اور غدار کو نشان عبرت بنایا جائے۔

مملکت خداد پاکستان ہمارے لیے اللہ پاک کی عظیم نعمت اور آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کی خیرات تھی جیسے ہمارے اسلاف اور بزرگوں نے خون کا نظرانہ دے کر حاصل کیا اسلیے ہر وہ زبان اور ہر وہ ہاتھ کاٹ دیا جائے گا جو وطن عزیز کی سالمیت کے خلاف اٹھے گا اور اس کے ساتھ ہمدردی کرنے والوں کے ساتھ قانونی کاروائی کی جائے۔ موجودہ حکمران ایسے عناصر سے ملے ہوئے ہیں جو ملک کی سلامتی کیلئے خطرہیں بلکہ یہ خود ملک فروش غدار ہیںاور اس کا واضع ثبوت عوام کے سانے ہے ۔

ملک غدار الطاف حسین نے وطن عزیز کے خلاف اتنے سخت بیانات دیے اور نعرے بازی کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کی زبان کیوں خاموش ہے ، ان کی فیکٹریوں سے بھارتی ایجنٹ پکڑے جاتے ہیں اور ان کی زبان بند رہتی ہے پاک فوج کو گالیاں دی جاتی ہیں ان کی زبان خاموش رہتی ہے کشمیر میں ہر روز نہتے مسلمانوں کی لاشیں گرائی جاتی ہی ہیں اور نواز شریف کی زبان سے ایک جملہ اپنے دوست مودی کیخلاف نہیں نکلتا ، نواز شریف زبان کھولے یا پھر یہ کہہ دے پاکستان کی سلامتی کیلئے مجھ میں جرات نہیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہا کیا وجہ جب شیخ السلام طاہر القادری یا عمران خان حکومت کیخلاف کسی بھی تحریک کا آغاز کرتے ہیں تو ملک میں کوئی نہ کوئی دہشت گردی کا حادثہ ہو جاتا ہے ، لیکن انشاء اللہ سانحہ ماڈل ٹائون اور پانامہ لیکس سے ان کی جان نہیں چھوٹے گی۔

اگر عوم چاہے ان ملک فروشوں ، ملک غداروں، اور قومی دولت لوٹنے والوں سے جان چھوٹے تو عوام کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر ملک بچانے کیلئے اور قومی خزانہ لوٹنے والوں سے نجات کا عزم کر کے باہر نکلنا ہوگا۔

اس عشائیہ میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں سید عثمان شاہ، محمد زاہد ، محمد شاہد رضوی، چوہدری ہارون علی، سید عامر ندیم شاہ، محمد ذیشان، وحید رشید اور نوید رشید شامل تھے۔

Ireland Waseem Butt Honors Dinner

Ireland Waseem Butt Honors Dinner

Ireland Waseem Butt Honors Dinner

Ireland Waseem Butt Honors Dinner