counter easy hit

دبئی ،یکم جولائی سے فلائٹس معمول کے مطابق چلیں گی، قونصلر جنرل کی تصدیق

اسلام آباد(یس اردو نیوز)حکومت پاکستان کی طرف سے فضائی حدود کھولنے کے فیصلے کے بعد یکم جولائی 2020ءسے دبئی سے پاکستان کے درمیان معمول کے مطابق فلائٹس کھل جائیں گی۔جبکہ ایئربلیو اور دیگر ایئرلائنز کو بھی اپنی فلائٹس شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سفارتخانہ پاکستان دبئی نے امارات سے تارکین وطن کی واپسی کیلئے جاری خصوصی پروازوں کا آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے پاکستانی قونصلیٹ دبئی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ احمد امجد علی نے کہا کہ 21 مارچ 2020ءسے لے کر 27 جون تک پی آئی اے کی 138 اور فلائی دبئی کی تین پروازوں کے ذریعے 30229 مسافروں کو امارات سے پاکستان بھجوایا گیا ہے۔ 208 غیر کورونا میتیں بھی پاکستان روانہ کی گئی ہیں جبکہ 52 کورونا سے انتقال کرنے والوں کو یہیں دفن کردیا گیا ہے۔

OVERSEAS PAKISTANIS WITH COUNCILLOR GENERAL OF PAKISTAN IN DUBAI

لاک ڈاﺅن کے دوران مخیر لوگوں کے تعاون سے 17000 لوگوں کو راشن تقسیم کیا گیا جبکہ 460 بے گھر پاکستانیوں کو رہائش اور کھانا بھی مہیا کیا گیا۔ قونصلیٹ کی طرف سے 561 ضرورتمند پاکستانیوں کو ہوائی ٹکٹ بھی فراہم کیے گئے۔ ضرورتمند طلبا و طالبات کو آن لائن تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے گئے۔ قونصل جنرل نے کہا کہ اب پاکستان جانے کے لیے قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں بلکہ متعلقہ ایئرلائن یا ٹریول ایجنسی سے براہ راست ٹکٹ لی جاسکتی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران پریس قونصلر شیخ عاشق حسین، گیان چند اور مصور عباس بھی موجود تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website