counter easy hit

کرونا وائرس کے باعث برطانیہ میں ایک ہی دن میں درجنوں افراد ہلاک، لندن کو مکمل طور پرلاک ڈاون کر نے کا فیصلہ

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی دارالحکومت کو لاک ڈاون کرنے کی تیاریاں شروع، برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت ایمرجنسی کرونا وائرس بل تیار کر رہی ہے جس کے بعد لندن کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس ہر گزرتے دن کیساتھ بے قابو ہو رہا ہے۔ بدھ کے روز برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث مزید 32 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 104 ہوگئی ہے۔جبکہ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے کل 26 سو سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں برطانوی وزیراعظم نے گزشتہ روز 330 ارب پاونڈ کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ اب لندن کے میئر صادق خان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسلسل بگڑتی صورتحال کے باعث لندن کو جلد لاک ڈاون کر دیے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے برطانوی حکومت ایمرجنسی بل تیار کر رہی ہے، جس کے تحت لندن کی بندش کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ لندن کا لاک ڈاون کب عمل میں آئے گا۔ دوسری جانب کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر طرف اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ابھی تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔وائرس کے پھیلتے ہی عالمی سطح پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جس کے بعد ہر ملک کی جانب سے اس سے بچنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کچھ روز قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی کرونا وائرس کو ایک عالمی وبا قرار دیتے ہوئے میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔ اب تک دنیا کے کئی ممالک بشمول سعودی عرب، اٹلی، کینیڈا اور دیگر مکمل لاک ڈاون کر چکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website