counter easy hit

کرونا کے بڑھتے خدشات۔۔۔!!! پی سی بی نے تمام ملازمین کو نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے پیش نظر تمام ملازمین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ نئے ہدایت نامے کے مطابق بورڈ کے دفاتر 24 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے، کورونا وائرس کے باعث دفاتر میں ضروری افراد کی حاضری ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پی سی بی نے وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ ٹیم کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق دفاتر آنے والے ضروری اسٹاف کا ٹمپریچر باقاعدگی سے چیک کیا جائے گا،جبکہ بورڈ ملازمین کی اکثریت گھروں میں رہتے ہوئے کام کرے گی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچ منسوخ کر دیئے ہیں اور کہاہے کہ انہیں ری شیڈول کیا جائے گا تاہم ایونٹ میں پہلی مرتبہ لاہور قلندرز کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی لیکن کورونا کے باعث ایونٹ ہی ملتوی کر نا پڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر ز کو سیمی فائنل میں پہنچانے کا سہرابہت حد تک غیر ملکی کھلاڑی ” بین ڈنک “ کو بھی جاتا ہے جن کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے کئی کامیابیاں سمیٹیں اور اگلے مرحلے میں داخل ہوئی ۔تاہم کورونا کے باعث تمام غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ممالک میں پہنچ چکے ہیں اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہیں ۔اس صورتحال کے پیش نظر لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹیم منیجر سمین رانا نے ٹویٹر پر بین ڈنک کی جارحانہ اننگ کی ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ پیغام لکھا کہ ” شاندار اننگز کھیلنے اور ٹیم کو سپورٹ فراہم کرنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ میرے پیارے بھائی ، آپ کی قیادت اور رویہ مثالی تھا ، آپ کو دبارہ لاہور قلندرز کیلئے کھیلتا دیکھنے کیلئے بے تاب ہوں ۔“بینک ڈنک نے لاہور قلندرز کے ٹیم منیجر کا یہ پیغام دیکھا تو ان سے بھی نہ رہا گیا اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” شکریہ باس ، محفوظ رہیے اور میں آپ کو جلد ہی ملوں گا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website