counter easy hit

کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی امداد شام روانہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان کی طرف سے برادر ملک شام بھیجا گیا طبی سامان شام پہنچ گیا۔ عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے طبی امداد بھجوائی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے برادر ملک شام کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔ سامان دوست ملک شام روانہ کر دیا گیا ہے۔ امدادی سامان میں دو لاکھ پچاس ہزار فیس ماسک اور پچاس ہزار حفاظتی سوٹ شامل ہیں۔ امدادی سامان میں پچاس ہزار گاؤن، پچاس ہزار کے این 95 فائیو ماسک اور پچاس ہزار عینکیں بھی شامل ہیں۔ شام اس وقت کورونا کیسز کی مجموعی تعداد5 ہزار728 ہے جب کہ وہاں288 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ سب سے زیادہ کیسز دمشق میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد ایک ہزار546 ہے اور103 اموات ہو چکی ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق شام میں سب سے زیادہ کیسز13 اگست کو رپورٹ ہوئے تھے جب ایک ہی دن میں105 مریض سامنے آئے۔

شام کی حکومت نے زندگی کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ کھیل کےمیدانوں، ثقافتی و مذہبی مراکز یہاں تک کہ ریسٹورینٹس کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت صحت نے عوام کے درمیان سوشل ڈسٹینسنگ اور رش والے علاقوں سے دوری کو لازمی قرار دیا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website