counter easy hit

عثمان بُزدار کے ’ مخصوص لوگوں ‘ کے ساتھ رابطے۔۔۔

Contact Us with 'Special People' of Usman Bukhari ...

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار سعید قاضی نے کہا کہ عثمان بزدار کے حوالے سے چوہدری غلام حسین نے ایک اندر کی خبر دی ہے۔ اکثر پروگرامز میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر اکثر تنقید کی جاتی ہے، میں اکثر سوچتا ہوں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیوں ایک طرف بیٹھے ہوئے ہیں اور کچھ نہیں کر رہے؟ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار سعید قاضی نے کہا کہ عثمان بزدار کے حوالے سے چوہدری غلام حسین نے ایک اندر کی خبر دی ہے۔ اکثر پروگرامز میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر اکثر تنقید کی جاتی ہے، میں اکثر سوچتا ہوں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیوں ایک طرف بیٹھے ہوئے ہیں اور کچھ نہیں کر رہے؟ لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ لوگ جو کل تک مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل میں کام کر رہے تھے۔وہ لوگ جو نواز شریف اور شہباز شریف کے میڈیا سیل میں بیٹھ کر عمران خان اور فوج کے خلاف اخلاق سے گری ہوئی مہم چلا رہے تھے، ان لوگوں کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ اب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشیروں میں شامل ہیں۔سعید قاضی نے کہا کہ ایسے لوگوں کی واقعی چاندی ہے کیونکہ یہ لوگ اقتدار بدلنے کے بعد حکومت میں ہونے والی جماعت کے ساتھ شامل ہو جاتے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر وزیراعظم عمران خان کو اکثر تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن وزیراعظم عمران خان ہمیشہ ہی وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت میں ڈٹے رہے اور ان کو سیاست کا وسیم اکرم قرار دیا ۔ عثمان بزدار کو ان کی ناقص کارکردگی پر بھی ہدف تنقید بنایا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سادگی کی اکثر اوقات تعریفیں کرتے بھی نظر آئے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سادگی کا پول کئی مرتبہ ان کے شاہانہ پروٹوکول کی وجہ سے کھُل چکا ہے۔تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ماضی میں عمران خان اور مسلح افواج کے خلاف تحاریک اور مہم چلانے والے اور مریم نوازاور مسلم لیگ ن کی میڈیا ٹیم کا حصہ رہنے والے لوگوں میں سے کچھ لوگ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیروں میں شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website