counter easy hit

تعمیری سیاست ریاست کو بلندی پر لے جائے گی، پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ

PML-N

PML-N

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی صدر زبیر گل، مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو اور مرکزی سیکرٹری جنرل لیڈیزونگ حنا ملک نے کہا ہے کہ تعمیری سیاست ریاست کو بلندی پرلے جائے گی۔ اصولی سیاست والے ملک وقوم کی خدمت جبکہ وصولی سیاست والے ریاست اور جمہوریت کیخلاف سازشیں کررہے ہیں۔ جو ہماری قیادت کی طرح عوام کیلئے آسانیاں پیدا کر تے ہیں ان کیلئے ہر راستہ آسان ہوجاتا ہے۔

جبکہ جو رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں ان کی سیاست کاجنازہ اٹھ جاتا ہے۔ ہمارے قائدین پاکستان کے داخلی وخارجی مسائل اورعوام کی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہوں۔ ان دیرینہ مسائل اور قومی بحرانوں سے نجات کا راستہ نیک نیتی سے ہو کر جاتا ہے۔ وہ ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔زبیرگل ، اقبال سندھو اور حِنا ملک نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اپنے صادق جذبوں سے عوام کی محرومیوں کامداواکر نے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان سے ہرقسم کی سماج د شمن عناصر کا صفایااور منفی سرگرمیوں کاسدباب یقینی بناناہماری قیادت کامشن ہے۔

وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف براہ راست ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کرتے ہیں لہذا ترقیاتی فنڈز کاایک ایک پیسہ عوام کی ویلفیئر پر صرف ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کوعوام نے مینڈیٹ دیاہم انہیں جوابدہ ہیں،کپتان کی سیاسی شرپسندی کا ہمارے پاس کوئی جواب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پاکستان بھرمیں تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے غیرسنجیدہ عناصر اوراناڑیوں کاراستہ روکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کے بروقت اوردرست استعمال شہروں اور شہریوں کے بنیادی مسائل فوری حل ہوجاتے ہیں۔اختیارات کی منتقلی سے عام لوگ جمہوریت کے ثمرات سے مستفیدہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں تعلیم اورصحت کے شعبوں سے مجرمانہ طورپرچشم پوشی کی گئی مگر ہماری قیادت کے پختہ عزم کودیکھتے ہوئے استحصال کرنیوالے عناصر اپنابوریا بسترباندھ کربھاگ رہے ہیں۔