اسلام آباد: پاناما کیس پر جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں تحقیقات کو آگے بڑھانے کے طریقہ کار پرغور کیا گیا۔

Consider the investigation method in the meeting of Panama leaks JIT
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں پاناما کیس پر سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کی زیر صدارت میں ہوا، اجلاس میں نیب کے ڈائریکٹر عرفان منگی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے تاہم دیگر شرکا میں اسٹیٹ بینک کے عامر عزیز، ایس ای سی پی کے بلال رسول، آئی ایس آئی کے بریگیڈئیر نعمان سعید اور ایم آئی کے بریگیڈئیر کامران خورشید شامل تھے۔ اجلاس کے دوران پاناما تحقیقات کو آگے بڑھانے کے طریقہ کار پرغور کیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاونت کے لیے ایف آئی اے نجی شعبہ کے ماہرین کی خدمات لی جائیں گی جب کہ جے آئی ٹی عدالتی فیصلے اور دستیاب مواد کا تفصیلی جائزہ لےگی جس کے بعد وزیراعظم اور بچوں کو نوٹس دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سے ریکارڈ کے حصول کے لئے متعلقہ وزارتوں سے رابطہ بھی کیا جائے گا۔








