counter easy hit

پاکستانی کمیونٹی ویانا کی مذہبی، سیاسی، سپورٹس تنظیمیں آزادی کرکٹ میلہ میں شرکت کریں گی، ندیم خان

Nadeen Khan

Nadeen Khan

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی ویانا کی مذہبی، سیاسی، رفاہی، سماجی، صحافی، تاجر برادری اورسپورٹس تنظیمیں 21 واں پی سی سی یوم آزادی سالانہ کرکٹ میلہ ویانا 14 اگست بروز اتوار پروگرام میں بھر پور شرکت کریں گی ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر ندیم خان نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے بات کرتے ہوئے کیا اور مذید کہا کہ پی سی سی آسٹریا پاکستانی کمیونٹی ویانا کو ہر سال ایک غیر سیاسی پلیٹ مہیا کرتی ہے جس میں تمام پاکستانی اپنے پیارئے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم تلے جمع ہوتے ہیں اور ایک قوم ہونے کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی پی پی پی کے سینئر رہنما سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک ہونگے اور اُن کے علاوہ آسٹرین پارلیمنٹ کے ممبران اور پاکستان سفارت خانہ ویانا کے اعلیٰ آفسران بھی شرکت کریں گے۔اُنہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کی پوری ٹیم جن میں جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،باوا سید غضنفر علی شاہ ، خواجہ نسیم و دیگر ساتھی اور سپوٹراورپروگرام کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ اس پروگرام کو کامیاب کرانے کیلیئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

ہم سب پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ سب پاکستانی پاکستان کے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اپنے گلے شکوئے بھلا کرپاکستان کے نام پر قومی پرچم تلے جمع ہوجائیں اور ویانا سے پوری دنیا کو پیغام دیں کہ ہم لوگ پاکستان کیلیئے سب اکٹھے ہیں چودہ اگست کو خود اور دوست احباب اپنی اپنی فیملیزاور بچوں کے ساتھ پروگرام میں شرکت کریں اور میلہ کو کامیاب کرائیں اور رونق کو دوبالا کریں ۔پروگرام میں خواتین کیلیئے سٹیڈیم میں بیٹھنے کیلیئے علیحدہ انتظام ہو گا اور مہمانوں کیلیئے کلب کی جانب سے کھانا ،مشروب بات ،جلیبیاں ،پکوڑئے ،آئس کریم ،چاٹ وغیرہ کا بھی انتظامیاں نے انتظام کیا ہے۔