counter easy hit

موڑتاڑ ڈگری کالج میں یوم جمہوریہ پر ڈاکٹر ناظم علی کا خطاب

Flag

Flag

موڑتاڑ نظام آباد (اسلم فاروقی) ڈاکٹر محمد ناظم علی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ نے ملک کے 67ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر احاطہ ڈگری کالج موڑتاڑ میں قومی پرچم لہرایا اور طلبا کی جانب سے دی جانے والی سلامی لی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جمہوری ملک کو کامیابی سے چلانے میں ہمارا دستور ہماری مدد کرتا ہے۔

آج کا دن ہمیں اس بات کی یاد دلاتاہے کہ ملک میں جمہوری اقدار پر مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے عوام کی حکومت عوام کی جانب سے عوام کے لئے چلائی جاسکتی ہے۔ دستور ہند نے ملک کے شہریوں کے لئے بنیادی حقوق اور فرائض دئے جن پر عمل پیرا ہوکر ہم پرسکون زندگی گذار سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ناظم علی نے کالج کی ترقی کا ذکر کیا اور طلباء پر زور دیا کہ وہ محنت سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں۔ یوم جمہوریہ تقریب سے کالج کے لیکچررز ٹی پیدنا’ کونڈل ریڈی’ایس سری کانت’ناگا جیوتی’سنجیو کمار اور دیگر نے خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پر طلباء میں مختلف مقابلوں کے انعامات تقسیم کئے گئے۔