counter easy hit

پیر جھنڈ روڈبرساتی نالہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

clump crumbling

clump crumbling

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )پیر جھنڈ روڈبرساتی نالہ پر بنایا گیا پل تعمیر کے تھوڑے عرصے بعددوسری بار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،کسی بڑے حادثے کا خطرہ ،تفصیل کے مطابق سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ پیر جھنڈروڈ نزد واپڈا آفس کے قریب برساتی نالہ پر بنایا گیا پل جو کہ تعمیر کے تھوڑے دنوں بعد دوبارہ مرمت کیا جا چکاہے ناقص مٹیریل کی وجہ سے ایک بار پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور وہاں سے روزانہ ہزاروں لوگ گزر کر جاتے ہیں جبکہ پل کی حالت قابل رحم ہوچکی ہے مگر نہ جانے کیوں حکام بالا اس کی طرف توجہ نہیں دے رہے اگر یہی حالت رہی تو موسم برسات میں یہ نالہ پانی سے بھر جاتا ہے اس کی وجہ سے اس پل کے بہہ جانے کا بھی اندیشہ ہے ،اہلیان علاقہ نے حکام بالا سے فی الفور نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔