counter easy hit

سرکل کھاریاں کے علاقے میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہوئی ہے،ملک منظور اعوان

Circle Cities area

Circle Cities area

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ڈی ایس پی سرکل کھاریاں ملک منظور اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرکل کھاریاں کے علاقے میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہوئی ہے اور جرائم پیشہ افراد یہ علاقہ چھوڑ نے پر مجبور ہوگئے ہیں پولیس اپنے فرائض سے آگاہ ہے اور لوگ اپنی شکایات اور مسائل کے حوالے سے متعلقہ تھانوں اور چوکی میں رابطہ کریں تمام ایس ایچ او صاحبان اور چوکی انچارج اپنے اپنے علاقے میں گشت کو موثر بنائیں لوگوں کو تحفظ فراہم کریں ملک منظو ر ارعوان نے مزید کہا کہ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کی قیادت میں ہم امن وامان کے فروغ میں اہم کردارا دا کررہے ہیں اور جرائم کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ان کیخلاف کریک ڈاؤن کررہے ہیں منشیات فروشوں ، چوروں ، ڈکیتوں ، کی اس علاقے میں کوئی جگہ نہیں