counter easy hit

جلد کی رنگت کے مطابق لپ اسٹک کا انتخاب

خوبصورت نظر آنا ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے اور اِس کےلئے وہ مختلف طریقے آزماتی ہیں۔ یہاں ہم آپ کو آپ کی جلد کے مطابق لپ اسٹک منتخب کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے تاکہ درُست لپ اسٹک استعمال کرکے آپ اپنی خوبصورتی کو چار چاند لگا سکیں۔کیونکہ میک اپ کی وجہ سے آپ اچھے نطر آتے ہیں اِس سے آپ کے چہرے پر پُرکشش تاثر آتا ہے اور اگر آپ اپنے میک اپ سے مطمئن ہوں تو اِس سے شخصیت سے اعتماد جھلکتا ہے۔ میک اپ میں بہت سی چیزیں شامل ہیں اور اُن میں لپ اسٹک سب سے اہم ہے کیونکہ لپ اسٹک کے بغیر میک اپ مکمل نہیں لگتا۔

ہر لڑکی/عورت خوبصورت نظر آنا چاہتی ہے اور لپ اسٹک اُن کو حسین بنا دیتی ہے۔ لپ اسٹک بہت سے رنگوں میں دستیاب ہے لیکن اِس کے انتخاب کا انخصار آپ کی رنگت اور کپڑوں کے رنگ پر بھی ہوتا ہے۔ پنک اور سُرخ رنگ کے شیڈ کچھ جلد کے رنگوں کے ساتھ بہت شاندار لگتے ہیں۔
اگر آپ کی جلد کا رنگ نارمل ہے تو سُرخ، کاسنی اور کورل رنگ کی لپ اسٹک کسی تقریب میں بہترین نظر آئے گی۔ اگر آپ کی رنگت سفید ہے تو چمکتا ہوا پنک شیڈ آپ پر بھلا لگے گا۔

سب سے پہلے آپ کو چاہیئے کہ اپنی جلد کی ٹون کے بارے میں جانئے پھر ہی آپ درُست لپ اسٹک کا شیڈ منتخب کرنے کے قابل ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کا رنگ سانولا ہے تو پھر چمکتے ہوئے اور شوخ شیڈ کا انتخاب مت کریں کیونکہ یہ آپ کی جلد کے ساتھ مناسب نہیں لگے گا۔ اور اگر آپ کا رنگ گندمی ہے توایسپریسو ٹین لپ لائنر اور گلوسی گلیم آپ کے ہونٹو ں پر شاندار لگیں گے۔ آپ کے گندمی رنگ کےلئے سرخ اور ہلکے نیلے کے امتزاج سے بنا شیڈ بھی بہت اچھا لگے گا۔ آپ کو مختلف لپ اسٹک شیڈکے امتزاج سے بننے والے رنگوں کے بارے میں مکمل معلومات ہونی چاہئے تاکہ آپ اپنی شخصیت میں دلکشی پیدا کر سکیں۔ اگر آپ کو یہ نہیں پتا کہ کون سا رنگ آپ پر جچتا ہے تو آپ غلط شیڈ کا انتخاب کرکے کسی تقریب میں شرمندہ بھی ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کو لپ اسٹک کے ہلکے رنگ پسند ہیں تو اس میں تھوڑا سا چمک والا شیڈ مکس کرکے آپ بہت زبردست شیڈ بنا سکتی ہیں۔اپنی جلد اور لبا س کے رنگ کے مطابق لپ اسٹک لگانے سے آپ بہت دلکش اور پُر اعتماد محسوس کریں گی۔

ہر موقع کی مناسبت سے آپ کے پاس ڈھیروں لپ اسٹک شیڈز ہیں ۔ کسی عام تقریب کےلئے سادہ شیڈ بہتر رہتا ہے، دن کی تقریب پر بھی ہلکے شیڈ زیادہ اچھے لگتے ہیں اور رات کے لئے گہرے اور شوخ رنگوں میں سے انتخاب کیا جا سکتا ہے۔