counter easy hit

’جنسی طاقت کی گولیاں نہیں، چاکلیٹ کھائیں‘ نئی تحقیق میں چاکلیٹ کا مردوں کیلئے حیران کن فائدہ سامنے آ گیا

چاکلیٹ ہر کسی کو پسند ہے اور اب امپیرئیل کالج لندن کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا مردوں کے لیے ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ جسے پسند نہیں ہو گی وہ بھی چاکلیٹ کھاتا نظر آئے گا۔ دی مرر کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ چاکلیٹ میں ایک ایسا ہارمون پایا جاتا ہے جو مردوں کی جنسی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ یہ ہارمون مردوں کی جنسی طاقت میں اضافہ کرتا ہے۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے مردوں کے ایک گروپ پر تجربات کیے۔ ان مردوں کو خواتین کا ایک پرفیوم سونگھایا گیا اور خواتین کی تصاویر دکھائی گئیں اور ساتھ ان میں جنسی تحریک کا مشاہدہ کیا گیا۔ پھر ان مردوں کو چاکلیٹ کھلانے کے بعد اس عمل کو دہرایا گیا۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ جب مردوں کے اس گروپ نے چاکلیٹ کھانے کے بعد پرفیوم سونگھا اور خواتین کی تصاویر دیکھیں تو ان میں جنسی تحریک پہلے کی نسبت بہت زیادہ تھی۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر الیگزینڈر کامنینوس کا کہنا تھا کہ ”اس ہارمون کا نام ’کسپیپٹن‘ ہے۔ جنسی تحریک میں کمی کی بڑی وجہ سائیکو سیکسوئل ڈِس آرڈرز ہوتے ہیں جن کے علاج کا بہت محدود ہے۔ تاہم ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ چاکلیٹ میں پایا جانے والا یہ ہارمون ان ڈِس آرڈرز کا علاج ہے اور مردوں میں جنسی تحریک کوبہت زیادہ بڑھاتا ہے۔“

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website