counter easy hit

ایم ایل ون منصوبہ سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائیگا، چینی سفیر کی وزیرریلوے سے ملاقات

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ایم ایل ون منصوبہ سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائیگا، منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اورپاک چین شراکت داری کا شاہکار ہے۔ اس بات پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا۔ جنھوں نے منگل کو وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر ریلوے نے ایم ایل ون منصوبے میں گہری دلچسپی پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کو سفاری ٹرین کی افتتاحی تقریب میں بھی مدعو کیادونوں رہنماؤں کے درمیان دیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی اوروفاقی وزیر نے پاک چین دوستی مضبوط بنانے کی کوششوں پر چین کے سفیر کا شکر یہ ادا کیا۔وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کی خد مات کو سراہا اور پاک چین دوستی کو مزید استحکام پہنچانے کے لئے ایم ایل ون پر اجیکٹ کو جلد از جلد شروع کر نے پر اتفاق کیا۔چینی سفیر نے کہاکہ ایم ایل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا اور اس سے پاک چین دوستی کو مزید استحکام ملے گا۔ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور چینی شراکت داری سے اس منصوبہ سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائے گا ،یہ منصوبہ سی پیک منصوبے کا حصہ ہے ،ایم ایل ون منصوبے پرتقریباً6.8ارب ڈالر خر چہ آئے گا، ہم چینی حکومت کے خاص طورپر چین کے صدر کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اس منصوبے کے لئے پاکستان کی تمام ممکنہ مد د کی۔ایم ایل ون منصوبے کا کام پشاور سے کراچی تک چاروں صوبوں میں ہو گا اس کی تعمیر میں چینی اور مقامی لوگ کام کر یں گے۔

CHINES, AMBASSADOR, NONG RONG, MEETING, WITH, MINISTER, RAILWAYS, EXPRESSED, ML-1, PROJECT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website