counter easy hit

چین پوری دنیا پر بازی لے گیا۔۔۔۔ چاند پر 100کھرب ڈالرز سے زائد کی رقم سے کیا تعمیر کرنے والا ہے؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے 2050ء تک چاند پر 100؍ کھرب ڈالرز مالیت کے اقتصادی زون بنانے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یہ اقتصادی زون زمین اور چاند کے قریب ترین فاصلے پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان چائنیز

ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس ٹی) کے سربراہ بائو وائیمن نے کیا ہے۔ یہ ایجنسی ملک کے قومی خلائی پروگرام کی اہم ترین کنٹریکٹر کمپنی ہے۔ بائو وائیمن کا کہنا تھا کہ اس اقتصادی زون کا اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہوگا تاہم اس کی تعمیر کیلئے چین کو کم خرچ اور قابل بھروسہ خلائی ٹرانسپورٹ سسٹم کے آپشنز پر بھی غور کرنا ہوگا تاکہ زمین اور چاند کے درمیان آمد و رفت کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ چین اس سلسلے میں بنیادی ٹیکنالوجی 2030ء تک تیار کر لے گا جس کے بعد ٹرانسپورٹ سسٹم 2040ء تک تیار کرلیا جائے گا جس کے بعد رواں صدی کے وسط تک، چین کامیابی کے ساتھ چاند پر اقتصادی زون تیار کرلے گا۔China, will, construct, with, 1000, billion, dollars,on, moon, in, space

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website