یوں تودنیا بھر میں کئی لوگ اپنے دوستوں،رشتے دار وں اور سسرالیوں کو منانے کے لئے منفرد طریقے اپناتے ہیں تاہم چین میں ایک منچلے نوجوان نے اپنی روٹھی ہوئی ساس کو منانے کا دلچسپ انداز اپنایا اور نئے قمری سال کے موقع پر ڈرون کے ذریعے گفٹ بھیج ڈالا۔

China: teenager convinced his mother in law to send gift from drone
ڈرون کے ذریعے گفٹ موصول ہوتے ہی ساس کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اوراپنے داماد کی اس کارگزاری پر اتنا خوش ہوئیں کہ واپسی پر ڈرون کے ساتھ ایک زندہ ‘مرغی بھیج کر شکریہ ادا کیا۔ مرغی دیکھ کر نا صرف شائقین خوب محظوظ ہوئے بلکہ اپنی روٹھی ساس کو منانے کا ایک دلچسپ خیال بھی ہاتھ آگیا۔








