counter easy hit

چین نے مغربی قوتوں کو سرپرائز دے دیا، ایسا اعلان کر دیا کہ پوری دنیا حیران رہی گئی

China surrendered to Western powers, declaring that the whole world was shocked

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں چینی سفیر یوجنگ نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا سی پیک سے متعلق غلط تاثرات ابھارتا رہتا ہے،چین کے پاکستان میں کوئی فوجی یا اسٹریٹجک عزائم نہیں، مغربی میڈیا تاثر دیتا ہے چین پاکستان کو کالونی بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے کونسل آف فارن ریلیشنز کے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک چین اور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔سی پیک پاکستان انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کیلئے ہے۔چین شراکت داری کی بنیاد پر بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے۔سی پیک پاکستانی معیشت کی ترقی کا مکمل ضامن نہیں بلکہ چھوٹا سا حصہ ہے۔چین پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا کیلئے انتہائی اہم ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ مغربی میڈیا سی پیک سے متعلق غلط تاثرات ابھارتا رہتا ہے،چین کے پاکستان میں کوئی فوجی یا اسٹریٹجک عزائم نہیں، مغربی میڈیا تاثر دیتا ہے چین پاکستان کو کالونی بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف گوادر پورٹ تک کا منصوبہ نہیں۔ سی پیک گوادر سے قندھار، سنٹرل ایشاء اور روس تک پھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ابھرتا ہوا پورٹ ہے یہ پاکستان حکومت اور قوم کا خواب تھا۔ہم پاکستان میں تمام شعبوں میں بھرپور تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین گوادرپورٹ چلانے کیلئے سالانہ 40ملین ڈالرخرچ کررہا ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان کی فری زون پالیسی کا انتظار کررہے ہیں۔ فری زون پالیسی سے گواد ر میں 19منصوبے شروع ہوں گے۔فری زون پالیسی کے تحت فیکٹریاں بنائیں گے۔گوادر میں سی فوڈ، زراعت اور دیگر صنعتیں قائم ہوں گی،جس سے ملازمت کے مواقع پیداہوں گے۔ دوسری جانب چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک منصوبے سے غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی، سی پیک سے قومی معیشت کے فروغ اور غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی۔موجودہ حکومت کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ چین سے دونوں ہمسایہ دوست ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے موجودہ مرحلے سے پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود پر سماجی واقتصادی فوائد مرتب ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورہ چین سے دونوں تزویراتی شراکت داروں کے مابین دوستی مزید مستحکم ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website