counter easy hit

چین نے ہانگ کانگ کے حالات قابو کرنے کیلئے نیا سیکورٹی قانون منظور کرلیا، امریکہ اوراتحادیوں کی پھر سبکی

اسلام آباد(یس اردو نیوز) چین نے امریکہ کی جانب سے تنقید کے بعد آج ہانگ کانگ کیلئے سیکورٹی قانون منظور کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر تنقید کے باوجود چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کہلانے والی پارلیمان نے ہانگ کانگ کے لیے ایک نیا سکیورٹی قانون منظور کر لیا ہے۔ اس قانون کا مقصد ہانگ کانگ میں ایسی سرگرمیوں کو روکنا ہے، جنہیں بیجنگ حکومت ہنگامہ آرائی یا علیحدگی پسندی کی کوششوں کے طور پر دیکھتی ہے۔ اس قانون کے خلاف آج جمعرات کو بھی چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ مظاہرین کو خدشہ ہے کہ اس قانون کے ذریعے ان کے شہری حقوق اور آزادیوں کو محدود کیا جا سکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website