counter easy hit

چین نے اپنا خطرناک ترین ایٹمی ہتھیار نمائش کیلئے پیش کردیا

China has offered to its dangerous nuclear arms exhibition

China has offered to its dangerous nuclear arms exhibition

عوام کو ملکی دفاعی طاقت کا علم ہوگا، کسی ملک نے ایسا اقدام نہیں کیا، ترجمان وزارت دفاع

بیجنگ: چین نے اپنی ایک ایٹمی آبدوز عوام کے سامنے نمائش کیلئے پیش کردی ہے ، چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا یہ ملک کا خطرناک ترین ایٹمی ہتھیار ہے ، اس سے قبل کسی ملک نے عوام کے سامنے اس قسم کا ہتھیار پیش نہیں کیا ہے ، چین یہ امتیاز حاصل کرنے والا پہلا ملک ہے ، انہوں نے کہا کہ اس اقدام کی بدولت عوام کو اپنے ملک کی قابل رشک اور تیزی سے بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کا علم ہوگا ، دریں اثنا انہوں نے بتایا کہ مکمل طور پر ملک میں بنائے جانے والے جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز کا ڈھانچہ شپ یارڈ میں تیار ہوچکا ہے ۔ اب ورکرز اس میں آلات اور ساز و سامان نصب کر رہے ہیں جس کے بعد جہاز مکمل طور پر تیار ہو جائے گا ۔ مبصرین کے مطابق دفاعی طاقت کو ظاہر کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس سے قبل صدر ژی جن پنگ کو ایک ایسے حکمران کے طور پر اجاگر کرنا ہے جو اپنے ملک کو توقع سے زیادہ مضبوط بنانے کی اہلیت رکھتا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website