counter easy hit

دنیا کا ہر پانچواں بچہ مسلح تنازعے میں پرورش پا رہا ہے، رپورٹ

سیو دا چلڈرن کے مطابق دنیا کا تقریباً ہر پانچواں بچہ مسلح تنازعے کے سائے میں پرورش حاصل کر رہا ہے۔ اس تنظيم کا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری آتشيں اسلحے کی تجارت پر پابندی عائد کرے۔

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ’سیو دا چلڈرن‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس قريب 426 ملین لڑکیاں اور لڑکے اپنے آبائی علاقوں ميں جاری مسلح تنازعات سے متاثر ہوئے۔ سن 2018 میں ایسے بچوں کی تعداد 415 ملین تھی۔

بچوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم کی جانب سے ’بچوں کے خلاف جنگ‘ کے عنوان سے جاری کی گئی اس رپورٹ میں بچوں کے لیے سب سے خطرناک ممالک افغانستان، کانگو، عراق، یمن، مالی، نائیجیریا، صومالیہ، سوڈان، جنوبی سوڈان اور شام بتائے گئے ہیں۔ ان ممالک ميں قریب 160 ملین بچے تنازعات کی زد ميں بڑے ہور ہے ہیں۔سیو دا چلڈرن کی چیئرمن سوزانے کروگر نے کہا ہے کہ ’بچوں کے خلاف جنگ‘ کو روکنا ضروری ہے۔ ان کے بقول، ’’لڑکیوں اور لڑکوں کی پرورش سلامتی اور امن کے ماحول میں ہونی چاہیے۔‘‘
آتشيں اسلحے کا نشانہ بننے والے بچے

20 نومبر بچوں کے حقوق کا عالمی دن ہے۔ یہ دن ہر سال اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ پوری دنیا میں بچوں کے حقوق کو کس طرح کے خطرات لاحق ہیں۔سیو دا چلڈرن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے عرصے میں دنیا بھر میں مجموعی طور پر 93000 کے قریب بچے قتل و غارت کا شکار ہو چکے ہیں۔ یعنی جنگ سے دوچار علاقوں میں ہر روز اوسطاً 25 بچے ہلاک ہوتے ہیں۔ گزشتہ برس ان بچوں کی مجموعی تعداد 10300 بتائی گئی تھی۔ ان میں سے ایک تہائی سے زیادہ بچے آتشيں اسلحے جیسے کہ راکٹ، دستی بم، بارودی سرنگوں اور کلسٹر بموں کا نشانہ بنے۔لہٰذا سیو دا چلڈرن تنظیم نے عالمی برادری سے آتشيں اسلحے کی تجارت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بچوں کے خلاف سنگین جرائم

علاوہ ازیں تنازعات سے دوچار علاقوں میں بچوں کے خلاف سنگین جرائم کی تعداد میں بھی نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے، جس میں خاص طور پر بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی تعریف کے مطابق بچوں کے خلاف سنگین جرائم میں قتل و غارت، جنگجوؤں کی حیثیت سے بھرتی، اغواء، اسکولوں اور ہسپتالوں پر حملے، انسانی امداد تک رسائی سے انکار اور بچوں پر جنسی تشدد شامل ہیں۔ سن 2005 کے بعد سے اب تک اس طرح کی ڈھائی لاکھ سے زیادہ وارداتیں ریکارڈ کی گئ ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website