counter easy hit

قبائیلی علاقوں میں بچے تعلیمی سہولیات سے محروم۔نائلہ الطاف طوری سیاسی و سماجی خاتون

Children, in, Tribal ,areas ,are ,deprived ,off, educational ,facilities,.Naila Altaf Turi
یورپ(چیف اکرام الدین) سیاسی و سماجی خاتون نائلہ الطاف طوری نے کہا کہ قبائیلی علاقوں میں بچے اور بچیاں تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ 40 سال سے قبائلی عوام حکومت کی مدد کی منتظر ہیں لیکن حکومت اور اعلی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں تعلیم جو کہ نوجوان نسل کیلئے از حد ضروری ہے موجودہ دور میں فاٹا عوام سکول،کالج، یونیورسٹی  سے محروم ہے فاٹا عوام کے ساتھ کئی سالوں سے ظلم جاری ہے جو حکومت وقت پر سوالیہ نشان ہے نائلہ الطاف طوری نے گلوبل ٹائمز یورپ کے ساتھ ایک  اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ،چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ سے مطالبہ ہے کہ قبائلی علاقوں کےامن و امان اور بچوں کی تعلیم کیلئے اہم اقدامات کریں کیونکہ تعلیم کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ نوجوان نسل کو تعلیم دینے میں اہم کردار ادا کرے تا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کی محرومی سے نجات ملے ۔