counter easy hit

تھرپار میں ایک اور بچہ چل بسا

child died in Tharparkar

child died in Tharparkar

تھرپارکر….تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض کے باعث سول اسپتال مٹھی میں 13 روز کا بچہ انتقال کرگیا،گزشتہ 34 روز کے دوران انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 116 ہوگئی۔
تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے،آج بھی سول اسپتال مٹھی میں 13 روز کا بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
سول اسپتال مٹھی میں اس وقت 43 بچے زیرعلاج ہیں جبکہ چھاچھرو،ڈیپلو،نگرپارکر اور اسلام کوٹ سمیت مختلف سرکاری اسپتالوں میں بھی غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا بچے زیر علاج ہیں۔