counter easy hit

چیف آف نیول اسٹاف گالف کپ؛میڈیا کٹیگری میں اصغر علی مبارک کی کامیابی۔

چیف آف نیول اسٹاف گالف کپ؛میڈیا کٹیگری میں اصغر علی مبارک کی کامیابی۔

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ)13ویں چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ علی بنگش نے جیت لی۔لیڈیز ٹائٹل چین کی گالفر جیآنگ جن نے جیتاجبکہ میڈیاکٹیگری کامقابلہ سینئر صحافی اصغر علی مبارک نے جیتاانہیں خوبصورت ٹرافی کے ہمراہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ سمارٹ موبائل فون بھی مہمان خصوصی سابق چیف آف نیول اسٹافایڈمرل محمدآصف سندیلہ نشانآمتیاز ملٹری نے عطاکیامجموعی چار روزہ مقابلوں میں اڑھائی سو گالفرز نے حصہ لیا مارگلہ گرین گالف کورس پر کمانڈر نارتھ کموڈر حامد حسین ٹی آف کر کے ان مقابلوں کا آغاز کیا تھا۔ چیف آف نیول سٹاف گالف کپ مقابلوں میں ملک کےنامور گالفرز نےحصہ لیاجن میں ایمچور ۔سینئرز۔جونیئرز ۔میڈیا اور لیڈیز کیٹیگریز شامل رھے چیف آف نیول اسٹاف گالف چمپیئن شپ 2019۔20 کے میڈیا کیٹگری ایونٹ سینئر سپورٹس جرنلسٹ اصغر علی مبارک نے جیت لیا

 

 

میڈیا ایونٹ میں دوسری پوزیشن اب تک ٹی وی کی مس بشری گل نے حاصل ۔میڈیا کیٹیگری میں میل اور فیمیل جرنلسٹس کل 63 گالفرز نے حصہ لیا اصغر علی مبارک نے لانگسٹ ڈرائیو 180 میٹر کے ساتھ بہترین گالفر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔تیرھویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچور گالف چیمپئن شپ کی اسلام آباد میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گارڈن سٹی گالف کلب کے علی بنگش نے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ریٹائرڈ آصف سندیلہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گالفرز میں انعامات تقسیم کئے۔مہمان خصوصی نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر اسپانسرز، مارگلہ گرینز گالف کلب کے منتظمین اور میڈیا کی کاوشوں کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں سول و عسکری شخصیات اور گالفرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website