counter easy hit

چیف سلیکٹر نے سعید اجمل کو بھی ’سبز باغ‘ دکھا دیے

Chief selector Saeed Ajmal to 'green' showing the

Chief selector Saeed Ajmal to ‘green’ showing the

کراچی: چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سعید اجمل کو بھی واپسی کے ’سبز باغ‘ دکھا دیے، ان کا کہنا ہے کہ سعید اب بھی بہترین آف اسپنر ہیں، فرسٹ کلاس میچز میں ان کی کارکردگی پر نظر رکھی ہوئی ہے، وہ اچھا کھیلتے رہے تو ٹیم کا دروازہ کھل سکتا ہے، جلد ہی سلیکٹر توصیف احمد باصلاحیت آف اسپنرز کی تلاش کیلیے کیمپ لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک وقت تھاکہ سعید اجمل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشنز پر فائز تھے، مگر 2014میں بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیے جانے کے بعد ان کا زوال شروع ہوگیا، ایکشن میں تبدیلی کے بعد پابندی کا خاتمہ تو کرالیا مگر نئے انداز سے شروع میں خاطر خواہ کامیابیاں نہیں سمیٹ پائے جس پر ٹیم سے باہر ہونا پڑا۔ انھیں حال ہی میں الوداعی میچ کھلانے کی باتیں بھی سامنے آئیں جنھیں سعید اجمل نے ٹھکرا دیا۔

اب چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انھیں ٹیم میں واپسی کا نیا خواب دکھادیا، رواں ماہ 39 برس کے ہونے والے سعید اجمل کے بارے میں انضمام الحق نے ایک انٹرویو میں کہاکہ وہ پاکستان کے بہترین بولر رہے ہیں جبکہ حال ہی میں قومی ٹوئنٹی 20 چیمپئن شپ میں بھی ان کی کارکردگی کافی بہتر تھی، ہم اب فرسٹ کلاس میچز میں ان کی بولنگ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اگر وہ ایسی پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں توانھیں سلیکشن کیلیے زیر غور لاسکتے ہیں۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ کسی بھی بولر کیلیے آسان نہیں ہوتا کہ وہ ایکشن میں تبدیلی کے بعد کم بیک کرے مگر سعید اجمل نے ایسا کردکھایا، انھیں اس کا صلہ مل سکتا ہے، اگرکسی بھی وقت قومی ٹیم میں ان کی ضرورت پڑی تو منتخب کیا جا سکتا ہے، انھیں فیوچر پلان سے باہر نہیں کیا مگر اب ہم ٹیم ضرورت کے تحت کھلاڑیوں کے انتخاب کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انھوں نے کہا کہ سعید اجمل اور محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے معاملے میں الجھنے کے بعد ہمارے پاس کوئی اچھا آف اسپنرنہیں ہے، اس لیے میں نے سلیکٹرتوصیف احمد کو باصلاحیت آف بریک بولرز کیتلاش کے لیے جلدکیمپ لگانے کی ہدایت کردی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website