counter easy hit

حالات بے قابو۔!!! مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے کیا شکایت کردی؟ سنگین صورتحال پیدا ہوگئی

کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا ٹیسٹ کٹس میں خرابی کی وزیراعظم سے شکایت کرتے ہوئے کہاہے کہ وبائی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے زیادہ توجہ اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے وزیراعظم کے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت کو ذاتی حفاظتی سامان (پرسنل پروٹیکٹیو ایکوئپمنٹس) اور کورونا وائرس ٹیسٹ کٹس کی کمی کا سامنا ہے ۔ قرنطینہ مراکز اورہسپتالوں میں کام کرنے والے طبی پیشہ ور افراد کو انفیکشن کے خطرے سے بچنے کیلئے پی پی ایز پہننا ضروری ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی فراہم کردہ ٹیسٹنگ کٹس میں کچھ خرابی ہے لہذا ان کا استعمال نہیں کیا جارہا ہے ۔وزیراعظم نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ کٹس کے معاملات حل کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی فراہمی کیلئے رینجنل بلڈ بینک کو ضروری ہدایات جاری کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں شیڈول کے مطابق خون فراہم کیا جانا چاہئے ۔ مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ رائیونڈ سے آنے والے تبلیغی جماعت کے لوگوں کو قرنطینہ میں رکھیں۔ تبلیغی جماعت کے افراد کو آئسولیشن مراکز میں کھانا، پانی، پھل اور چائے فراہم کریں۔جائے نماز اور تلاوت کیلئے قرآن پاک بھی فراہم کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا ٹیسٹ کٹس میں خرابی کی وزیراعظم سے شکایت کرتے ہوئے کہاہے کہ وبائی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے زیادہ توجہ اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website