وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن ہوگئے، ذرائع کے مطابق شہبازشریف لندن جاتے ہوئےقطر میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وفاقی کابینہ کے کچھ ارکان لندن میں نواز شریف سے سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے لندن جانے کا فیصلہ لاہور میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ ٰشہباز شریف کے درمیان ملاقات میں ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اب نومبر کے شروع میں پاکستان آ سکتے ہیں۔








