وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سبیکہ شیخ کے لواحقین سے تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔مراد علی شاہ نے سبیکہ کے والدین اور ان کے بہن بھائیوں سے ملاقات میں تعزیت کا اظہار کیا اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہسبیکہ شیخ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سبیکہ کے والدین کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی کی میت جلد پاکستان پہنچے جس میں حکومت نے کردار ادا کیا ہے، سبیکہ کے معاملے اور تحقیقات پر امریکہ سے بات چیت کی جائے گی۔








