counter easy hit

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے صبح صبح کیا درخواست کر ڈالی ؟

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان کے شدید سرد علاقوں کے لیے گیس یونٹ کی قیمت کم رکھنے کی درخواست کی ہے۔ جام کمال نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10تک گر جاتا ہے

لہذا وزیراعظم ایسے شدید سرد علاقوں کے لیے گیس یونٹ کی قیمت کم رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں لوگ گھروں کو گرم رکھنے، پانی اور کھانا پکانے کے لیے گیس کا استعمال بند نہیں کرسکتے۔ وزیراعلیٰ جام کمال نے کہاکہ بلوچستان کےعوام کو گیس یونٹ کی قیمت کرکے ریلیف دیا جائے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال بھی موجود تھے- وزیر اعظم نے وزیر اعلی بلوچستان کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقعے پروزیراعظم کا کہنا تھاکہ بلوچستان کی عمومی صورتحال , امن و امان اور صوبے کی عوام کو درپیش مسائل سے متعلقہ امور پر بات چیت بلوچستانکی تعمیر و ترقی ،عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے عوام کو احساس محرومی دور کیا جائے۔