counter easy hit

چیف جسٹس ثاقب نثار کے عہدے کی مدت ختم ہونے میں چند دن باقی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف صحافی ارشد وحید نجی ٹی وی کے پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار ریٹائرمنٹ کے بعد آئی ایم پاکستان فورم کی سربراہی کریں گے آئی ایم پاکستان فورم کی سربراہی کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار ڈیم فنڈ مہم کو لیڈ کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق 1973 کے آئین کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے جبکہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ سونپا جاتا ہے ۔ سپریم کورٹ کے ججوں کی موجودہ سنیارٹی لسٹ کے مطابق 8جج صاحبان کوچیف جسٹس پاکستان بننے کاموقع میسر آئے گا ۔17جنوری 2019ء کو چیف جسٹسمیاں ثاقب نثارکی ریٹائرمنٹ کے بعد 18جنوری 2019ء کو مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔ آصف سعید کھوسہ کے چیف جسٹس بننے سے عوام بھی پرامید ہیں کہ وہ عدالتی اصلاحات کے حوالے سے کام کریں گے اور عوام کو سستا اور جلد انصاف فراہم کیا جا سکے گا۔ دوسری جانب موجودہ چیف جسٹس بھی عوام کی خدمت سے سرشار جہاں عوامی مفاد کے کیسسز کو نمٹا رہے ہیں وہیں ڈیم فنڈ کی مہم بھی بھرپور انداز میں چلا رہے ہیں۔گزشتہ دنوں بھی وہ اپنے خرچ پر ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے برطانیہ گئے تھے جہاں موجود پاکستانی کمیونٹی نے ان کو لبیک کہتے ہوئے خطیر رقم ڈیم فنڈ میں جمع کروائی۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق چیف جسٹس نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اس کارخیر کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے وہ ایک نجی فورم آئی ایم پاکستان کین سربراہی کریں گے۔ معروف صحافی وحید چوہدری کا دعویٰ ہے کہ چیف جسٹس ثاقب ریٹائرمنٹ کے بعد آئی ایم پاکستان موومنٹ کی سربراہی کریں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستانریٹائرمنٹ کے بعد غیر سرکاری تنظیم کی سربراہی کرتے ہوئے ڈیم فنڈ کے لئے بیرون ممالک سے فنڈ اکھٹے کریں گے۔ آئی ایم پاکستان موومنٹ کے لئے میڈیا سے ایڈوائزرز بھی ڈھونڈ لئے گئے ہیں۔