counter easy hit

چیف ایچ آر نے دبنگ احکامات جاری کر دیئے، ترجمان کی تصدیق

Chief HR issued binding orders, confirmed the interpretation

کراچی (ویب ڈیسک) پی آئی اے چیف ہیومن ریسورس آفیسر نے ڈپارٹمینٹل اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ کوارٹر اور دیگر اسٹیشن پر تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا جب کہ ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق ادارے کے افسران آفس سے باہر جانے پر ایئرکنڈیشنڈ بند اور بلڈنگ سے باہر جانے پر ٹوکن لینے کے احکامات جاری کردیئے۔ ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایچ آر کے نوٹیفکیشن نمبر 20/2019کے مطابق ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ عرصہ قبل ہیڈکوارٹر اور دیگر اسٹیشن پر تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی تھی مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔ لہٰذا تمام متعلقہ محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سختی سے مذکورہ حکم پر عملدرآمد کریں اور ایسا نہ کرنے پر ایسے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ایک اور دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی بچت کے حوالے سے تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہیں کہ جب وہ اپنے آفس سے کہیں باہر نکلیں تو ایئرکنڈیشنڈ بند کردیا کریں اور ملازمین اگر اپنے دفاتر سے بلڈنگ سے باہر جائیں گے تو وہ ٹوکن لیں گے، جس کا اندراج لاک بک میں کیا جائے گا کہ وہ کتنی دیر باہر رہے اور اس کا جواز کیا تھا۔ مذکورہ دونوں احکامات پر عملدرآمد کے لیے ویجی لینس ٹیمیں نظر رکھیں گی۔دوسری جانب خبر یہ ہے کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لئے چلائی جانے والی اضافی پروازوں کے کرائے میں مزید دو ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں پورے سال کے علاوہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے جب کہ رمضان کے آخری عشرے میں اس تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے اور دوسری جانب قومی ائیرلائن پی آئی اے کے پاس بکنگ ہی فل ہوچکی ہے۔عمرہ زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر پی آئی اے نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے مزید 5 ، 5 اضافی پروازیں چلانے کا شیڈول جاری کیا تاہم ساتھ ہی پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کرایوں میں 3 ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا اور اب ایک ہفتہ کے بعد اس کرائے میں 2 ہزار روپے کا مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ عمرہ زائرین کے لئے پہلے کرایہ 85 ہزار 500 سے بڑھ کر 88 ہزار 500 ہوا جو اب بڑھ کر اب 90 ہزار 500 ہوگیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website