counter easy hit

چیف الیکشن کمشنر کی تمام ٹربیونلز کو زیر التوا کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت

Sardar Raza Khan

Sardar Raza Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر نے تمام الیکشن ٹربیونلز کو زیر التواء کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے ملک بھر کے الیکشن ٹربیونلز کو خط لکھا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ ٹربیونلز میں زیر التوا تمام کیسز جلد نمٹائے جائیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کیسز میں بلاوجہ تاخیر نہ کی جائے ، تاخیر کرنے والے جرم کے مرتکب ہوں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی اور الیکشن ٹربیونلز میں زیر التوا کیسز جلد نمٹانے کی درخواست کی تھی۔