counter easy hit

چیف ایڈیٹر روز نامہ چیلنج محمد افراہیم بٹ نے گزشتہ روز BHUگنجہ کا دورہ کیا

Chief Editor Daily Challenge

Chief Editor Daily Challenge

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز صحافی چیف ایڈیٹر روز نامہ چیلنج محمد افراہیم بٹ نے گزشتہ روز BHUگنجہ کا دورہ کیا اور انچارج ڈاکٹر شہباز ملک کی ہسپتال کے حوالے سے خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز ملک نے جنگل میں منگل بنارکھا ہے کہ دیہات کی سطح پر اتنا خوبصورت جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال یقیناًمحکمہ صحت گجرات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر شہباز ملک کی ذاتی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم ہسپتال کے پورے سٹاف کو مبارکباد دیتے ہیں ڈاکٹر شہباز ملک نے محمد افراہیم بٹ کا خصوصی آمد پر شکریہ ادا کیا بعد ازاں محمد افراہیم بٹ نے سابق ناظم یوسی گنجہ چوہدری نعیم اقبال سے ان کے ڈیرہ پر ملاقات کی اورا نکی علاقہ کے حوالے سے خدمات کو سراہا اس موقع پر ٹھیکیدار چوہدری صفدر مغلیانوالی ، چوہدری صلاح الدین ، چوہدری فراز ودیگر موجود تھے