counter easy hit

چست پتلون پٹھوں اور اعصاب کیلئے نقصان دہ ہے

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چست پتلون پہننے سے پٹھوں اور اعصاب کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ایک طبی جریدے میں ڈاکٹروں نے آسٹریلیا کی 35 سالہ خاتون کا ذکر کیا ہے، جو چست جینز پہن کر کافی دیر تک زمین پر بیٹھ کر سامان باندھتی رہی۔ اس کے نتیجے میں ان کی پنڈلیاں سوج گئیں۔

خاتون کی چست جینز کاٹ کر الگ کرنا پڑی اور انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔ متاثرہ خاتون 4 روز تک سہارے کے بغیر چل نہیں سکیں۔