counter easy hit

چودھری پرویز الٰہی کی حکمت عملی کام کر گئی، گجرات میں (ق) لیگ کی پوزیشن مستحکم

سابق ڈپٹی وزیر اعظم اور مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی کامیاب سیاسی حکمت عملی سے گجرات میں مسلم لیگ ق کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹیں محفوظ ہو گئی ہیں۔پی ٹی آئی میں مقامی قدآور سیاستدانوں کی شدید مخالفت کے باوجود مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ نے گجرات سے 2قومی اور ایک صوبائی سیٹ کو محفوظ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سا بق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی جوحالیہ انتخابات میں حلقہ این اے 69سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خا ن اور پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے انچارج علیم خان کیساتھ ذاتی تعلقات کی بنا پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے پر کامیاب رہے ہیں اور انہوں نے سابقہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی کے امیدوار الحاج محمد افضل گوندل جنہوں نے چالیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے کو ا نتخابی عمل سے آؤٹ کر دیا اسی طرح سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین جو سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی ہیں کے صاحبزادے چوہدری حسین الٰہی جو حلقہ این اے 68سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں کے مدمقابل (ن )لیگ کو چھوڑ کر آنیوالے چوہدری تنویر گوندل ‘ قومی اسمبلی کے امیدوار تھے کوپی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں لینے دیا، قومی اسمبلی کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کے امیدوار نوابزادہ غضنفر علی گل کیساتھ ون ٹو ون مقابلہ ہے سے سیٹ محفوظ کر لی ہے اسی طرح چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیٹے چوہدری مونس الٰہی جو حلقہ پی پی 30 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے مدمقابل پی ٹی آئی کے افتخار احمد سماں کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں لینے دیا پی ٹی آئی کے مذکورہ امیدوا ر و ں نے آزاد طور پر اپنے کاغذات جمع کرا رکھے ہیں اور باور کیا جا رہا ہے آزاد حیثیت سے ان کامیابی مشکوک ہے ،مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کا غیر فطری اتحاد کیا گل کھلائے گا اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن ق لیگ کو ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں مگر ا سکے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اپنے ذاتی تعلقات کی بنا پر کامیابی کا دعوی کر سکتے ہیں، حلقہ این اے 69چوہدری پرویز الٰہی کا آبائی حلقہ ہے جس کی صوبائی سیٹ پی پی 31سے چوہدری سلیم سرور جوڑا جو سابق انتخابات میں 35ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور انہوں نے اس امر پر واشگاف الفاظ میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ق لیگ اور پی ٹی آئی کا اتحاد ہرگز تسلیم نہیں کریں گے اگر ایسا ہوا تو وہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ واپس کر دیں گے انتخابی عمل میں شریک ہیں اب اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اس کا اندازہ لگانا کوئی مشکل نہیں کیونکہ پی ٹی آئی کے امید و ار چوہدری سلیم سرور جوڑا کے مدمقابل ن لیگ کیساتھ ہمدردیاں رکھنے والے اورنگزیب بٹ مضبوط ترین امیدوار ہیں مگر( ن) لیگ کے سا بق ایم پی اے عمران ظفر جو ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں انتخابی اکھاڑے میں اتر چکے ہیں مگر انہیں اپنے چچا حاجی ناصر محمود پر گجرات کے عوام کی شدید تنقید کی وجہ سے شدید مسائل کا سامنا ہے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اور ایم ایم اے کے صدر ڈاکٹر طارق سلیم بھی صوبائی اسمبلی سے ا سی سیٹ کے امیدوار ہیں اوراہل گجرات میں مقبول ہیں سرپرائز دینے کی پوزیشن میں ہیں ، گجرات کے عوام حاجی ناصر محمود ، جوڑا برادران، اورنگزیب بٹ اور ڈاکٹر طارق سلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے یہ وقت ہی بتائے گا۔