counter easy hit

اگر صوبائی اسمبلی کی نشست کا حلف اٹھا لیا تو۔۔۔۔ چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کی وجہ خود ہی بتا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کی وجہ بتا دی، سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون میں حلف لینے سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے، اگر صوبائی اسمبلی کی نشست کا حلف اٹھا لیا تو اس کا مطلب ہوگا کہ میرے قومی اسمبلی کے حلقے میں ہونے والا الیکشن صاف شفاف تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے 4 ماہ گزرنے کے بعد بھی پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کی وجہ بتا دی ہے۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ قانون میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے کہ اسمبلی رکنیت کا حلف ایک خاص وقت کے اندر اندر اٹھایا جائے۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ انہوں نے تاحال اسمبلی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وہ یہ کیسے قبول کر لیں کہ وہ اپنے حلقے کی صوبائی نشست تو جیت گئے لیکن قومی اسمبلی کی نشست ہار گئے۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے ووٹ نہیں مانگا، انہوں نے ہمیشہ اپنے حلقے کی عوام سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے ووٹ مانگا۔ پھر یہ کیسے ہوگیا کہ جس یونین کونسل سے صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے جیت گیا، اسی یونین کونسل سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے ہار گیا۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کا مطلب ہے کہ انہوں نے اپنے حلقے میں ہوئی دھاندلی کو رد کرتے ہوئے الیکشن نتائج قبول کر لیے ہیں، جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ (ن) لیگ کے انتخابی نشان پر 4 انتخابات لڑ چکا ہوں عوام کا نمائندہ بننا اعزاز ہے میں 6 ویں دفعہ ایم پی اے کا انتخاب جیتا ہوں اگر میں نے حلف لیا تو اس کا مطلب ہے کہ میں نے قومی اسمبلی کے انتخابات پر اپنی مہرثبت کر دی ہے میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر 36 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے جیتا ہوں اگر تحریک انصاف قومی اسمبلی کی نشست سے جیتی ہے تو صوبائی اسمبلی سے کیوں ہاری۔