counter easy hit

شہبازشریف کے بیان پر چوہدری نثار کھل کر میدان میں آگئے

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ حیرت ہے کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ رویے میں فرق کا احساس ہی نہیں ہے۔

Chaudhry Nisar opens in the field on the statement of Shahbaz Sharifشہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت نے اس وقت روا رکھا ہوا ہے اور غیرسنجیدگی یہ ہے کہ بطور صدر شہباز شریف اس کے مداوے کے لیے کچھ بھی نہیں کر پار ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ 30سال پرانی باتوں کا تذکرہ نہ کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف موجودہ گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر اپنی توانائیا خرچ کریں۔

واضح رہے کہ دو دن قبل شہباز شریف نے کہا تھا کہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے اس لیے جیسے بچے کو سمجھانا پڑتا ہے ویسے ہی انہیں بھی منانا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں چوہدری نثار نے کئی بار میری نواز شریف کو شکایت لگائی جس کی وجہ سے مجھے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔