counter easy hit

چوہدری نثار دوصوبائی اور ایک قومی اسمبلی سیٹ پر الیکشن لڑینگے، قیادت کی ناراضگی کے باوجود مقامی راہنمائوں کی بھی حمایت

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 جبکہ صوبائی اسمبلی کے پی پی 10 اور 14 سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

Chaudhry Nisar Ali Khan announces election from 3 constituenciesسابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے قومی و صوبائی حلقے منتخب کرلئے ہیں۔ چوہدری نثار سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 کی 27 یونین کونسل کے چیئرمینز اور وائس چیئرمینز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 59 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 اور پی پی 14 سے انتخابات لڑوں گا جب کہ  این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ ہے، تاہم حتمی فیصلہ ٹیکسلا اور واہ کے  پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔ چوہدری نثار نے اپنی جماعت (ن) لیگ یا آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا نہیں بتایا تاہم ان سے ملنے والے رہنماؤں نے انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔