counter easy hit

چوہدری عمران مانی کا پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان

Chaudhry Imran

Chaudhry Imran

سعودی عرب (تیمور لون) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سرگرم رہنما اور علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری عمران مانی جن کا تعلق مہنڈہ ٹائون چکہ چڑھوئی سے ہے اور سعودی عرب میں رہائش پذیر ہیں نے اخباری نمائندہ سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ وہ اپنے پورے خاندان سمیت پیپلز پارٹی کی پالیسیوں اور موجودہ حکومت سے تنگ آکر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو خیر آباد کہ کر پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں۔

ان کے ساتھ دیگر رپیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنمائوں میں شامل چوہدری رضوان ، چوہدری ندیم ، چوہدری افتخار، چوہدری اسرار و دیگر ساتھیوں نے بھی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں شمولیت کا قاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ چوہدری عمران م مانی کا کہنا ہے کہ جس پیپلز پارٹی کے لئے ہم نے قربانیان دیں موجودہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں رتی برابر بھی اس نظریات کی جھلک نہیں نظر تی اور اس کے بر عکس پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر عوام علاقہ کی بہتری کے لئے تگ و دو کر رہی ہے۔

عوام کے مسائل کی درست ترجمانی کر رہی ہے اورہم نے عوام خدمت سے بڑھکر کسی بھی سیاست پر یقین نہیں رکھا اس لئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنے پورے خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ ن زاد کشمیر کی باقاعدہ شمولیت اختیار کر کے آمدہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر اور عوام رہنما راجا اقبال سمیت ان کی پوری ٹیم ہر لحاز سے بھر پور سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ راجا امتیاز مرکزی نائب صدر مسلم لیگ نون آزاد کشمیر اور چیئرمین اوورسیز راجا شفیق پلاہوی سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور انکو حلقہ کے عوام کا درست ترجمان تصور کرتے ہیں اور انہی سے متاثر ہو کر انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے پلیٹ فوورم سے عوامی خدمت کے نئے سلسلہ کا آغاز کیا ہے۔ اور اس کے لئے راجا اقبال کے کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کے لئے ہر عوامی حقوق کے حصول کی جنگ میں ہر محاز پر چلنے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔