counter easy hit

چوہدری احمد مختار پاکستان کے کامیاب دورہ مکمل کرکے اٹلی واپس پہنچ گئے

Chaudhry Ahmed Mukhtar and Imran Khan

Chaudhry Ahmed Mukhtar and Imran Khan

اٹلی (شیخ بابر سے) پاکستان تحریک انصاف اٹلی کی کورکمیٹی کے صدر چوہدری احمد مختار پاکستان کا کامیاب دورہ مکمل کرکے گزشتہ روز واپس اٹلی پہنچ گئے۔

میلان ایئرپورٹ پر ان کے دوست احباب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا چوہدری احمد مختار نے فون پر گزشتہ روز میڈیا ایڈوائزر شیخ بابر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے ساتھ ان کی خصوصی ملاقات ہوئی خاص طور پر عمران خان سے ان کی بہت ہی مفید بات چیت ہوئی۔