counter easy hit

چونگی نظام دوبارہ بحال کرنا قوم سے زیادتی ہو گی،چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ

 Chaudhry Abdul dugh

Chaudhry Abdul dugh

پیرس(عمیر بیگ)چونگی نظام دوبارہ بحال کرنا قوم سے زیادتی ہو گی،اس نظام کی بحالی سے عوام کے ساتھ ساتھ گڈز ٹراسپورٹر متاثر ہو نگے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ نے ایک خصوصی ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہا کہ چونگی نظام اگر دوبارہ بحال ہوا تو پنجاب میں پھر دوبارہ غنڈہ راج نافذ ہو جائے گا ،ٹھیکیداروں کے سرکاری غنڈے ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ بھی غنڈہ گردی کرتے ہوئے منہ مانگا محصول وصول کریں گے ، جس کی وجہ سے بیوپاری اور ڈرائیور کا جھگڑا ہو گا ، آئے روز ٹراسپورٹروں کی لڑائیاں ہونگی،لہذا اس نظام کو دوبارہ بحال نہ ہونے دیں گے اور حکومت بھی اس نظام کو بحال کرنے سے باز رہے