counter easy hit

تبدیلی حکومت نے ہر چیز کو تبدیل کر دیا۔۔۔۔اب ڈرائیونگ لائسنس کس طرح کا ہو گا؟ اعلان کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی اوور آل کوالٹی کو بین الاقوامی سٹینڈرڈکے مطابق اپ گریڈ کیا جائے اور نئے ڈیزائن کی تیاری میں پی آئی ٹی بی کے ماہرین کی تجاویز کو بھی مد نظر رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے ڈیزائن میںکارڈ ہولڈر کی تصویر کے سائز کو بڑا کیا جائے جبکہ لائسنس ہولڈر کا نام اور کوائف کی تحریرمیں شامل الفاظ کو مزید نمایاں کیا جائے تاکہ لائسنس دیکھنے میں جاذب نظر اور استعمال میں پائیدار ہ

و۔انہوں نے مزید کہا کہ لائسنس ہولڈر کی ٹریفک قوانین سے خلاف ورزیوں کی تفصیل کارڈ پر درج ہو نے کے متعلق قانون سازی بھی کی جائے تاکہ بوقت ضرورت ڈرائیور کاماضی ریکارڈ چیک کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںڈی آئی جی آئی ٹی ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب ڈاکٹر اختر عباس، سی ٹی اولاہور کیپٹن (ر) لیاقت ملک اور ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرزعمارہ اطہر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔دوران اجلاس ڈرائیونگ لائسنس کو بہتر سے بہتر بنانے کے متعلق تجاویز کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے چنانچہ اس حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت تمام پہلوئوںکو بغور جائزہ لینے کے بعد نئے ڈیزائن کو فائنل کیاجائے جو انٹی گریٹڈ سسٹم کے تحت کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک بھی ہو۔آئی جی پنجاب نے افسران کو تاکید کی کہ نئے کارڈ کی تیاری میں فیلڈ افسران کے فیڈ بیک سے بھی استفادہ کیا جائے تاکہ فائنل لائسنس بہتر سے بہتر صورت میں سامنے آسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس میں ڈرائیونگ لائسنس کا سمپل تیار کرکے پیش کیا جائے تاکہ اسے فائنل کرکے صوبے کے تمام اضلاع میں نافذ کیا جاسکے ۔

Change, has, changed, all, in, Pakistan, Driving, Licence, issuance, process, changed, in, Pakistan

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website