counter easy hit

تبدیلی آئی رے ۔۔۔۔۔۔ اکثریت ملتے ہی پنجاب کے اہم ترین شہر کے ٹائیگر آپے سے باہر ، پولیس پر تشدد اور ایس ایچ او کی وردی پھاڑ دینے کی اطلاعات موصول

لاہور;پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے ملک ندیم عباس بارا کی حامیوں کے ہمراہ جیت کی خوشی میں آتشبازی اور فائرنگ ،مقامی ایس ایچ او کے منع کرنے پر پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے نے پولیس انسپکٹر کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور وردی پھاڑ دی ،

ایس پی صدر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،ندیم عباس بارا فرار ،بھائی جہانگیر بارا گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 161 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے والے ملک ندیم عباس بارا الیکشن میں جیت کی خوشی میں اپنے ڈیرے پر حامیوں کے ہمراہ شدیدآتشبازی اور فائرنگ کر رہے تھے،رہائشیوں کی شکایت پر مقامی ایس ایچ او پولیس اہلکاروں کے ساتھ ڈیرے پر پہنچے اور ملک ندیم عباس بارا کو منع کیا جس پر تلخ کلامی سے بات بڑھتے ہوئے ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس پر ملک ندیم عباس بارا نے ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور وردی پھاڑ دی ،پولیس کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کی وائرلس چلنے والے ایس پی پورے ڈویژن کی پولیس کے ہمراہ پہنچ گئے تاہم تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے موقع سے فرار ہوگئے جس پر پولیس نے ندیم عبا س کے بھائی ملک جہانگیر بارا اور ان کے چند ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ایس پی پولیس معاز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کےندیم عباس بارا کی اپنے ڈیرے پر آتشبازی اور فائرنگ سے ایس ایچ او ہنجر وال نے موقع پر پہنچ کر منع کیا جس پر پی ٹی کارکنان نے پولیس انسپکٹر پر تشدد کیا اور وردی پھاڑ دی ،پولیس ندیم بارا کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ،قانون ہاتھ میں لینے والے تمام افراد کے خلاف کارروائی ہو گی ۔دوسری طرف ملک ندیم عباس بارا کا کہنا ہے کہ مخالفین کو میری جیت ہضم نہیں ہو رہی ،ایس ایچ او ہنجروال نے کسی جرم کے بغیرمیرے ڈیرے پر دھاوا بولتے ہوئے وہاں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا،گالیاں دیں اور بے گناہ ورکرز کو کسی جرم کے بغیر گرفتار کیا ۔