counter easy hit

مصر کےاسٹار فٹبالرمحمد صلاح کےلیے چیچنیا کی اعزازی شہریت

ماسکو: چیچنیا کےسربراہ رمضان کیدروو نے مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح کوروس کے جنوب میں واقع چیچنیا کی اعزازی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔

Chancellor's honorary citizenship for Mohammed Saleh, a footballer of Egyptتفصیلات کے مطابق جمعے کی رات چیچنیا کے سربراہ رمضان کیدروو کی جانب سے مصری ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جہاں مصرکے فٹبالر محمد صلاح کو اعزازی شہریت سے نوازا گیا۔

چیچنیا کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ محمد صلاح جمہوریہ چیچن کے ایک اعزازی شہری ہیں اور یہ بالکل درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد صلاح کو خصوصی بیج اور حکم نامہ دیا گیا ہے۔

رمضان کیدروو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس تاثر کی نفی کی تھی کہ وی چیچنیا میں مصری ٹیم کی موجودگی کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں اس قسم کے ہتھکنڈوں کا قائل نہیں ہوں میں نے مصری ٹیم یا محمد صلاح کو آنے کی دعوت نہیں دی تھی بلکہ انہوں نے خود مجھ سے ملاقات کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب مصر کی فٹبال ایسوی ایشن کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہے۔

خیال رہے کہ روس کے حمایت یافتہ رمضان کیدروو نے 2007ء میں چیچنیا کا اقتدار سنبھالا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال 14 مئی کو مصر سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے انگلش پریمئیر لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بنا کر گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔