counter easy hit

چمیئنز ٹرافی افتتاحی میچ، انگلینڈ کی بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017 کےافتتاحی میچ میںمیزبان انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Champions Trophy opening match, England field first after winning the toss against Bangladesh

Champions Trophy opening match, England field first after winning the toss against Bangladesh

فیورٹ انگلینڈ کی حتمی الیون جن کھلاڑیون پر مشتمل ہے، الیکس ہیلز،جیسن روئے،جے روٹ، ائن مورگن،بین اسٹوک، جوس بٹلر،معین علی، کرس واکر،پلنکٹ،مارک وڈ اور جیک بیل۔ بنگلہ دیش ٹیم تمیم اقبال، سومیا سرکار،امرالقیس،شکیب الحسن، مشفق الرحمان، شبیررحمان،محمد اللہ،مصدق حسین،مشرفی مرتضیٰ،مستفیض الرحمان اور روبیل حسین پر مشتمل ہے۔ میگاایونٹ میں دنیا کے ٹاپ آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے صف آراء ہیں تاہم ویسٹ انڈیز جو اس وقت عالمی کرکٹ کی فہرست میں نویں پوزیشن پر ہے ایونٹ میں شرکت سے محروم ہے۔

میزبان انگلینڈ کے ساتھ بھارت، آسٹریلیا اور عالمی نمبر ایک جنوبی افریقا کو بھی فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 4 جون کو روایتی حریف بھارت، دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقا جبکہ تیسرا میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی، سیمی فائنلز 14 اور 15 جون کو کھیلے جائینگے جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ 18 جون کو کھیلا جائیگا۔ بارش کی صورت میں فائنل میچ کےلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website