counter easy hit

چیئرمین ایف بی آر کا بیان سامنے آ گیا

Chairman FBR has come to an end

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ سمگلنگ اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ نے ہماری صنعت تباہ کردی ہے ، سمگلنگ ختم کرنے کے لئے ہمیں سب چیزوں کو دیکھنا پڑے گا۔ اے آروائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے “میں گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین ایف بی آر نے کہا کہ سمگلنگ اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ نے ہماری صنعت تباہ کردی ہے ، سمگلنگ ختم کرنے کیلئے ہمیں سب چیزوں کو دیکھنا پڑے گا ، اس کے لئے6 رکنی کمیٹی بنائی ہے جو بتائے گی کہ معاملات کوحل کیسے کرنا ہے ؟ یہ ہماری کمزور ی ہے ، اس کوٹھیک کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بازاروں میں سمگل شدہ اشیاءموجود ہیں ، سمگل اشیاءکودیکھنے کیلئے انٹرپوائنٹس پر بہتری کی ضرورت ہے ،سمگلنگ روکنے تک دکانوں پر چھاپہ مار کارروائی موثر ثابت نہیں ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ انڈر انوائس پالیسی کے ذریعے پیسہ باہر جاتا رہا ہے ، ایکسچینج ریٹ کومستحکم کردیا ہے ، ماضی میں پیسہ لایا جاتا تھا تو کوئی نہیں پوچھتا تھا۔ شبر زیدی نے کہا کہ ری ٹیلرز اور دکان داروں کو فکس طریقہ کار کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، 240 اسکوائر فٹ کی دکان سے 25 ہزار سے زائد سالانہ ٹیکس نہیں لیں گے، بڑے دکان داروں اور مالز کو ٹیکس نظام سے براہ راست جوڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کمیشن ایجنٹس اور ڈیلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے رجسٹر کریں گے، بیوٹی پارلرز پر ابھی تو ٹیکس نہیں لگایا لیکن بعد میں لگائیں گے۔ حکومت نے مالی سال کے لیے 5500 ارب کا ریونیو ہدف رکھا ہے۔اسمگلنگ اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ نے ہماری صنعت تباہ کر دی، مسئلے کے حل تک پاکستانی انڈسٹری آگے نہیں جا سکتی۔شبر زیدی نے کہا کہ ہم نے نان فائلر کا لفظ قانون سے مٹا دیا ہے، نان فائلر کو نوٹس دیں گے اور ان سے ٹیکس لیں گے، تکنیکی طور پر نان فائلر کرمنل کہلاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website