counter easy hit

افغان خطے دیگر ممالک کیلئے مقابلے کا میدان بن گیا، مودی گریٹر انڈیا کیلئے افغانستان پرقبضہ چاہتا ہے، افغان سینیٹر

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغان خطے دیگر ممالک کیلئے مقابلے کا میدان بن گیا۔ مودی سمجھتا ہے گریٹر انڈیا کا خواب پاکستان افغانستان بنگلہ دیش پر تسلط کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا ہے دوحہ مذاکرات نتیجہ خیر ثابت ہوں، لیکن یہ معاملہ سادہ اور آسان نہیں۔ افغان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سینیٹر عبدالطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں کل کے دھماکے کی وجہ آج یوم ماتم بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کل کابل میں یونیورسٹی طلبا پر حملہ کیا گیا اور داعش نے اسکی ذمہ دار قبول کی جبکہ حکومت اسکا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم افغان حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔چھ ماہ میں چھ ہزار سے زائد سویلین شہید ہوچکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صدراشرف غنی کی حکومت میں چار سال میں پینتالیس ہزار افراد شہید ہوئے۔ افغان نیشنل پارٹی کے سربراہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مودی سمجھتا ہے گریٹر انڈیا کا خواب پاکستان افغانستان بنگلہ دیش پر تسلط کے بغیر ممکن نہیں، افغان عوام میں تقسیم کی وجہ وفاقی نظام حکومت نہ ہونا ہے۔ ہم چالیس سال سے افغانستان میں فیڈریشن کے نظام کیلئے کوشاں ہیں ۔ افغان مسائل کا حل فیڈریٹنگ یونٹ میں ہے ۔ فیڈریشن کے بغیر افغانستان تقسیم کا شکار رہے گا انھوں نے مطالبہ کیا کہ اشرف غنی حکومت ختم کر کے عبوری حکومت لائی جائے اور عبوری حکومت افغانستان میں نئے انتخابات کرائے۔ افغان حکومت کے بھارت سے تعلقات ہیں۔ بھارت افغانستان میں پاکستان مخالف نظام لانا چاہا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آر ایس ایس افغانستان میں موجود ہے ۔ مودی اسرائیل کے ساتھ ملکر افغانستان میں پاکستان اور دیگر ممالک کیخلاف سیٹ اپ لانا چاہتا ہے۔ مودی حکومت سی پیک کو روکنے کیلئے افغانستان میں مسلح جھتے بھیج رہا ہے۔مودی اور اسرائیل افغانستان میں امن نہیں چاہتے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website