counter easy hit

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا نظریہ اآج ہندوستان کے ہر فرد کے دل میں دوبارہ زندہ ہوچکا ہے، چوہدری سلیم بوڑا

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا نظریہ اآج ہندوستان کے ہر فرد کے دل میں دوبارہ زندہ ہوچکا ہے، چوہدری سلیم بوڑا

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے  بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے 144ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بابائے قوم کا 144 واں یوم پیدائش اس لحاظ سے بہت اہم ہے کہ ان کا نظریہ پورے ہندوستان میں اپنی پوری آب و تاب کیساتھ دوبارہ زندہ ہوچکا ہے۔ برصغیر کے تمام مسلمانوں اور اقلیتوں کو بھارت اور ہندوئوں کا اصلی چہرہ نظر آچکا ہے اورانشااللہ اب کئی پاکستان بھارت کے سینے پر بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں آزاد وطن کا تحفہ دینے والے بابائے قوم محمد علی جناح کا 144 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلے میں تحریک انصاف فرانس بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اورمسلماناں برصغیر کے عظیم راہنما کے نظریہ کے مطابق پاکستان کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

 

CH SALEEM BORA, PTI, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website