counter easy hit

پرویز الٰہی کی ایک بار پھر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات۔۔۔!!! بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پنجاب اسمبلی کے سپیکر اورحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ممبر چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں آزادی مارچ ودھرنا اورمطالبات زیر بحث لائے گئے ملاقات کے بعد چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مثبت پیش رفت ہورہی ہے،

کئی چیزیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں ابھی تھوڑا صبر اور محنت کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ محنت اس لیے ہو رہی ہے مثبت طریقے سے معاملے منطقی انجام کو پہنچے ہمارے مقصدکو کامیابی ملے گی لیکن ٹائم لگے گا، سب لوگ نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں اور مثبت پیشرفت ہو رہی ہے صبر اور محنت کی ضرورت ہے، کئی چیزیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں محنت اسی لئے ہو رہی ہے تاکہ مثبت انداز اور بہتر طریقے سے کامیابی ہو ہمارا مقصد ایک ہے تو انشااللہ کامیابی ملے گی پرویز الہی سے ویراعظم کے استعفے پر ڈیڈ لاک کا سوال سمیت جمعے تک دھرنا ختم ہونے کے سوال کا جواب دینے سے بھی گریز کیا۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔تھوڑے صبر اور محنت کی ضرورت ہے۔مثبت طریقے سے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مقصد کو کامیابی ملے گی لیکن ٹائم لگے گا۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے آج ہونے والی ملاقات میں کافی حد تک مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ ختم کرنے کے لیے راضی کر لیا گیا ہے۔چوہدری برادران کی کوشش ہے کہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے پر چوہدری برادران کا شکریہ ادا کیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز جمعیت علماء اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی مارچ کو ختم کرنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری برادران نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت کامولانا فضل الرحمٰن سے تعلقات ہیں، انشا اللّہ تعالیٰ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

Ch. Pervez Ilahi, another, meeting, with, Molana Fazal ur Rahman, good, news, this, hour

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website