counter easy hit

صدر پی پی فرانس چوہدری محمد رزاق کی سینئر راہنما پی پی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی کی رہائش گاہ چیچیاں لالہ موسیٰ  آمد، گلگت بلتستان جلسہ اور پی پی فرانس کے فعال کردار کی تعریف

صدر پی پی فرانس چوہدری محمد رزاق کی سینئر راہنما پی پی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی کی رہائش گاہ چیچیاں لالہ موسیٰ  آمد، گلگت بلتستان جلسہ اور پی پی فرانس کے فعال کردار کی تعریف

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل نے آج لالہ موسیٰ میں سینئر راہنما پی پی فرانس اور سابق چیف آرگنائزر قافی فاروق احمد فاروق کے آبائی گائوں چیچیاں میں ان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر چوہدری محمد رزاق ڈھل کا خاندان کے دوسرے افراد کے ساتھ تعارف کروایا گیا۔

چوہدری محمد رزاق ڈھل نے قاری فاروق احمد فاروقی کے ساتھ پی پی فرانس کے متحرک کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے گلگت بلتستان تک پارٹی کارکنان فعال ہوچکے ہیں ایسے میں اوورسیز پاکستانیوں اور خصوصاً پی پی فرانس کا کردار اہم ہے۔ قاری فاروق احمد فاروقی نے اوورسیز پاکستانیوں کے جلسہ میں شرکت اور ولولے کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے پارٹی لیڈر شپ کے ساتھ وفاداری میں بے مثال ہیں ۔

چوہدری محمد رزاق نے گلگت بلتستان کے عوام کی تعریف کی اور کہا کہ شہید بھٹو کی طرح انہوں نے شہید بھٹو کے وارث کو بھی کھلے دل کے ساتھ تسلیم کیا اور اس کی صلاحیتوں کو اپنے لیے نجات دہندہ کے طور پر جانا ہے۔ انشااللہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی فعال کردار جاری رکھے گی اور حکومت جو کہ آسروں اور سہاروں کے بغیر نہ بنی اور نہ چل رہی ہے اس کیخلاف مضبوط ترین اپوزیشن کے طور پر سامنے آئے گی۔

چوہدری محمد رزاق ڈھل نے چیچیاں میں پیپلز پارٹی کے دیرینہ دوستوں کے ساتھ ملاقات میں قاری فاروق احمد فاروقی کو بااعتماد ساتھی قرار دیا اور کہا کہ ان کا کردار پیپلز پارٹی فرانس کے بہترین چہرے کے طور پر بہت اہم ہے وہ ایک مخلص اور بااعتماد دوست ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹی کا بہترین اثاثہ ہیں جن پر بجا طور پر فخر کیا جاتا ہے۔

چوہدری محمد رزاق ڈھل نے پی پی فرانس کی ترجمانی اور تعمیری صحافت کے طور پر یس اردو نیوز اور پی پی فرانس کے میڈیا سیل کو خوب سراہا اور کسی تعاون اور کسی قسم کی سہولیات کے بغیر ان کے متحرک کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

CH MUHAMMAD RAZAQ DHAL, PRESIDENT, PPP, FRANCE, VISITED, CHICHIAN, LALA MUSA, HOUSE, OF, QARI FAROOQ AHMED, FAROOQI, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCECH MUHAMMAD RAZAQ DHAL, PRESIDENT, PPP, FRANCE, VISITED, CHICHIAN, LALA MUSA, HOUSE, OF, QARI FAROOQ AHMED, FAROOQI, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCECH MUHAMMAD RAZAQ DHAL, PRESIDENT, PPP, FRANCE, VISITED, CHICHIAN, LALA MUSA, HOUSE, OF, QARI FAROOQ AHMED, FAROOQI, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE